Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • شام کے مستقبل کے بارے میں شامی عوام فیصلہ کریں گے؛ ایران کے صدر پزشکیان

ایرانی کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ یہ شام کے عوام ہیں جنہیں اپنے ملک کے مستقبل اور سیاسی و حکومتی نظام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حکومتی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ یہ شام کے عوام ہیں جنہیں اپنے ملک کے مستقبل اور سیاسی و حکومتی نظام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مفاہمت کے لئے شام کے سبھی قبائل اور فرقوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
 انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شام میں جھڑپوں اور تشدد کا سلسلہ جلد سے جلد ختم ہوگا تاکہ عوام ہر طرح کے تشدد اور تشویش سے پاک اور پرسکون ماحول میں تخریبی بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کرسکیں۔

ٹیگس