Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی نگرانی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہيں؛ ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران کی ایٹمی سرگرمیاں، آئی اے ای اے کے دائرہ کار کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے سنیچر کو ایران کی ایٹمی پیشرفت اور آئی اے ای اے کے درمیان ہونے والے حالیہ سمجھوتے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک آئی اے ای اے کی نگرانی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہيں ڈالی ہے اور آئی اے ای اے بھی ضوابط کے مطابق نگرانی کر رہی ہے۔
محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں انحراف کے پروپیگنڈے کی بنیاد، صیہونی حکومت کی پالیسیاں ہیںانھوں نے کہا کہ اسرائيل، برسوں سے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور دنیا کے ہمارے خلاف بھڑکا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بہت سے فیصلے امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ میں کئے گئے ہيں جبکہ اسرائیل نے اب تک این پی ٹی پر دستخط بھی نہيں کئے ہیں۔

ٹیگس