Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی یونیورسٹیوں میں کتنے غیرملکی طلباء زیرتعلیم ہیں؟

ایران کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے طلباء کے امور کی تنظیم میں، غیر ایرانی طلباء کے قونصلر امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ نوے ہزار غیر ملکی طلباء ایران کی سرکاری اور اسلامک آزاد یونیورسٹیوں اور میڈیکل سائنسز اور اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے اسٹوڈنٹ افیئرز آرگنائزیشن کے غیر ایرانی طلباء کے قونصلر امور کے ڈائریکٹر فرید رحیمی نداف نے ایران میں موجود غیر ملکی طلباء کی قومیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں عراق، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، لبنان، شام، روس اور چین کے علاوہ بعض یورپی ممالک اور مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
رحیمی نداف نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایران میں طلباء کو خاص سبجکٹ کے علاوہ کسی بھی سبجکٹ میں بھی تعلیم حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں ہے، کہا کہ دنیا بھر کے طلباء کو راغب کرنے کے لیے تمام بنیادی ضروریات فراہم کی جاتی ہیں۔
 رحیمی نداف نے مزید کہا کہ نوے ہزار غیر ملکی طلباء ایران کی سرکاری اور اسلامک آزاد یونیورسٹیوں اور میڈیکل سائنسز اور اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

ٹیگس