ایران کے صدر مصر کے دورے پر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i439772-ایران_کے_صدر_مصر_کے_دورے_پر
ایران کے صدر اسلامی ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر مصر کے دورے پر

ایران کے صدر اسلامی ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیشکیان کچھ ہی دیر پہلے آٹھ ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ڈی ایٹ کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈی ایٹ کا گیارہواں سربراہی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعرات 20 دسمبر کو ہوگا جس میں آٹھ اسلامی ممالک کے صدور شرکت کریں گے۔