دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کارکن کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i439865-دمشق_میں_ایرانی_سفارت_خانے_کے_کارکن_کی_شہادت
وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کارکن کی شہادت کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی سفارت خانے کے کارکن شہید سید داؤد بیطرف
    ایرانی سفارت خانے کے کارکن شہید سید داؤد بیطرف

وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کارکن کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کے کارکن سید داؤد بیطرف کو پندرہ دسمبر کو دمشق میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے کارکن کی شہادت کی ان کے گھر والوں اور ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کی۔

یرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

اسماعیل بقائی نے کہا کہ شہید بیطرف کا جنازہ ایران منتقل ہوگيا ہےاسماعیل بقائی نے کہا کہ وزارت خارجہ مختلف سفارتی ذرائع سے اس موضوع کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی۔