Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • صدر ایران عنقریب روس کا دورہ کریں گے

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان 17 جنوری کو روس کا دورہ اور صدر پوتین سے ملاقات کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان کے دورہ ماسکو کے موقع پر ایران اور روس کے درمیان تعاون کے جامع تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے جائيں گے۔
کاظم جلالی نے شمال جنوب کوریڈور کو دونوں ممالک کے اقتصادی منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں روسی وزیراعظم کے نائب نے اس منصوبے پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ بھی کیا ہے۔ کاظم جلالی نے بتایا کہ روسی وزیراعظم کے نائب نے تہران میں اپنے قیام کے دوران اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں شمال جنوب کوریڈور منصوبے کو آگے بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
ماسکو میں متعین ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کو روسی گیس کی منتقلی کا منصوبہ بھی دیگر اہم اقتصادی منصوبوں میں سے ایک ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

ٹیگس