Dec ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل یرمیکبایف سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایران پریس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل یرمیکبایف سے ملاقات اور مذاکرات کئے ہیں۔ اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی تعاون میں توسیع پر تاکید کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل یرمیکبایف نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ باہمی تعاون میں توسیع کے سلسلے میں ایران میں بہت زیادہ گنجائش پائی جاتی ہے۔

واضح رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر چین گئے ہیں۔   

 

ٹیگس