Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • سالانہ کتنےغیرملکی زائرین حرم امام علی رضا(ع) کی زیارت کرنے ایران آتے ہیں؟

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سالانہ پچاس لاکھ سے زائد غیرملکی زائرین حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے  کہا کہ حرم امام رضا(ع) دنیا بھر کے شیعہ زائرین انفرادی طور پر یا قافلوں کی صورت میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان زائرین میں سے 65 فیصد زائرین کا تعلق عراق، شام، لبنان، بحرین، امارات، یمن، قطر، کویت اور سعودی عرب سے ہیں اور25 فیصد پاکستان اور ہندوستان کے اردو زبان زائرین ہیں اور 10 فیصد زائرین کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ غیرملکی زائرین کی پذیرائی اور استقبال کی ذمہ داری حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین پر ہے جس نے ہمیشہ زائرین کے ساتھ مؤثر روابط قائم کر کے اور متنوع خدمات فراہم کر کے روحانی ماحول فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ زیارتی قافلوں کا استقبال، مختلف پروگراموں کا انعقاد جیسے نماز جماعت، اجتماعی زیارت، دعا و مناجات، حرم رضوی کے میوزیم کی سیر،ثقافتی مقابلوں کا انعقاد اور جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنا اور متبرک تحائف وغیرہ دینا منجملہ زائرین کو دی جانے والی خدمات اور پروگرامز ہیں۔

ٹیگس