بڑی طاقتوں پر انحصار کا انجام ذلت رسوائی کے سوا کچھ نہیں: جنرل محمد باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوئی بھی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور بلند اہداف کو صرف اسی صورت میں حاصل کر سکتی ہے جب اس کے پاس اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کی طاقت ہو کہا کہ بڑی طاقتوں پر انحصار کا انجام ذلت رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا-
سحرنیوز/ایران: سحاب نیٹ ورک کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پہلے جدیدترین زاگرس سگنلنگ انٹیلی جنس ڈسٹرائر کی شمولیت کی تقریب میں کہا کہ ایرانی بحریہ کو بحیرۂ عمان، بحر ہند، مغربی ایشیائی خطے، نیز دنیا کے تمام سمندروں میں بحری سلامتی کے مشن کو انجام دینے کے لیے اس طرح کی طاقتور انٹیلی جنس صلاحیت کی ضرورت تھی کہ جس کی ایرانی بحری بیڑے میں جگہ خالی تھی-
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جدید ترین زاگرس ڈسٹرائر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جہاز مکمل طور پر نوجوان ایرانی سائنسدانوں نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے-میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایرانی بحریہ جس طرح سے اپنے مشن کو انجام دیتی ہے، وہ یقیناً جدیدترین زاگرس ڈسٹرائر کے اپنا سفر شروع کرنےکے ساتھ ہی ماضی سے بنیادی طور پر مختلف ہوگا۔ گزشتہ برسوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ پندرہ مہینوں کے واقعات بتاتے ہیں کہ کوئی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور بلند اہداف کو اسی صورت میں حاصل کر سکتی ہے جب اس میں اپنے آپ پر انحصار کرنے کی طاقت ہو۔