Jan ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • حرم امام رضا(ع) میں ہونے والے اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد کی شرکت

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد نے شرکت کی ہے ۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطاق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے حرم امام رضا علیہ السلام میں ماہ رجب المرجب کے اعتکاف میں غیرملکی زائرین کی وسیع پیمانے پر شرکت کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال منعقدہ اعتکاف میں28ممالک کے چار ہزاراکتالیس افراد نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس سال غیرملکیوں کے لئے پانچ فیصد کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا ،اعتکاف میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق ہندوستان، پاکستان، افغانستان، عراق، بحرین، ترکی، آذربائیجان، نائجیریا، جرمنی، بنگلہ دیش، لبنان،سعودی عرب، آفریقہ، سنگاپور، آسٹریلیا ،آمریکہ اور دیگر ممالک سے ہے۔ حجت الاسلام ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ان غیرملکی معتکفین میں زیادہ تر تعداد افغان زائرین کی ہے۔

ٹیگس