علمبرداران پیشرفت کے زیر عنوان نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی قومی نمائش میں رہبر انقلاب اسلامی کی آمد
رہبر انقلاب اسلامی نے آج نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا جو علمبرداران پیشرفت کی قومی نمائش کے عنوان سے منعقد ہوئی۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق رواں سال کے سلوگن " عوام کی شراکت سے پیداوار میں اچھال" کے تحت، نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش آج منگل 21 جنوری 2025 کوعلمبرداران پیشرفت کے زیر عنوان منعقد ہوئی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس نمائش کا معائنہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقدہ اس نمائش میں نجی شعبے کی تیار کردہ تازہ ترین مصنوعات پیش کی گئی ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں کل بدھ 22 جنوری کو نجی شعبے میں سرگرم افراد اور صنعتکار حسینیہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے اور نجی اقتصادی شعبے میں سرگرام بعض ممتاز افراد پیداواری اور اقتصادی ترقی و پیشرفت کے حوالے سے اپنے نظریات بیان کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 2010 کےعشرے سے رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے نجی اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں سرگرم افراد اور صنعتکاروں کا سالانہ اجلاس منعقد ہورہا ہے۔گزشتہ برس بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نجی شعبے کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے اس ترقی و پیشرفت سے عوام کو مطلع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔