خیلج میکسیکو سے متعلق امریکہ کے حالیہ اقدام کے خلاف رد عمل
رہبر انقلاب اسلامی سے منسوب ویب سائٹ خامنہ ای ڈاٹ آئی آر کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں خیلج میکسیکو کے بارے میں امریکہ کے حالیہ اقدام پر رد عمل ظاہر کیا گيا ہے۔
سحرنیوز/ایران :ہسپانوی زبان میں اور " گولفو ڈی میکسیکو" ہیش ٹیگ کے ساتھ کئے گئے اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پوری دنیا، خاص طور پر مغربی ایشیا اور لاطینی امریکہ میں اپنی حرکتوں سے سامراج کی بد ترین شکل کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ کا دعوی بھی کرتا ہے تاہم عوامی عزم و ارادہ اس سامراجیت کو شکست دے سکتا ہے۔ واضح رہے امریکی وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ صدر امریکہ کے حکم سے امریکی وزارت داخلہ، " خلیج میکسیکو " کا نام خلیج امریکہ رکھ رہی ہے ۔امریکی وزارت داخلہ کے اس اعلان کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے اور روئٹر کے مطابق اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ نام کی اس تبدیلی کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجائے کیونکہ خلیج میکسیکوعالمی سطح پر ایک جانا پہچانا نام ہے اور سیکڑوں برسوں سے جہاز رانی کے لئے اس راستے کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔"