ایران کے سپر ہیوی ڈرون "غزہ" کی رونمائی + ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس نے پیغمبر اعظم فوجی مشقوں کے موقع پر سپر ہیوی ڈرون طیارہ غزہ کی رونمائی کر دی اور ایک ہائبرڈ آپریشن میں پہلی بار، غزہ ڈرون کے ذریعے ایک ساتھ آٹھ اہداف کونشان بناکر تباہ کردیا۔
سحرنیوز/ایران: پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس نے اپنے سپر ہیوی ڈرون غزہ کی رونمائی کردی۔ سپر ہیوی غزہ ڈرون کے ونگ 22 میٹر کے ہیں اور اس کا وزن تین ہزار 100 کلو گرام ہے۔
اس ڈرون کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ مسلسل 35 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔ سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس کا غزہ ڈرون، 500 کلو وزن اٹھا سکتا ہے، ایک ساتھ 13 بم لے جاسکتا ہے، اس کی رینچ 1000 کلومیٹر ہے اور اس کا آپریشنل دائرہ 4000 کلومیٹر ہے۔