Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی خاتون کھلاڑی نے امریکہ میں منعقدہ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے میں ریکارڈ توڑ دیا

ایرانی خاتون کھلاڑی مریم طوسی نے امریکہ میں نیوڈا ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ایرانی خواتین کا 200 میٹر انڈور کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی اسپرنٹر مریم طوسی نے نیوڈا میں ہونے والے 200 میٹر انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے میں 23.60 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کر کے ایرانی قومی انڈور 200 میٹر کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی اور مقابلے کا پہلا ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے پہلے، مائدہ چاوشی زادہ نے 25.40 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اس ایونٹ کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔ طوسی کے پاس 400 میٹر، 4x400 میٹر، اور 60 میٹر کے مقابلوں میں ایشین انڈور چیمپیئن شپ میں دو گولڈ، ایک سلور اور دو برونز میڈل ہیں۔

ٹیگس