ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کو دوحہ کے دورے پر قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ قطر کا مقصد ، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات ، فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینا اور سولہ ماہ سے جاری مزاحمتی تحریک طوفان الاقصی آپریشن میں کامیابی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد دینا بتایا گیا ہے۔
ٹیگس