ایران علاقے میں ایک موثر اور قابل اعتماد شریک ہے: ایرانی نائب صدر
Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے یوریشین اقتصادی یونین میں اسلامی جمہوریہ ایران کو مبصر کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کو باہمی اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کی طرف ایک اور قدم قرار دیا اور کہا کہ اس یونین میں مبصر کا درجہ حاصل کرنا، اس اہم علاقائی تنظیم میں ایران کی سرگرم موجودگی کی نوید ہے۔
سحرنیوز/ایران: محمد رضا عارف نے جمعہ کی شام قزاقستان کے شہر الماتی میں منعقدہ یوریشین اقتصادی یونین کے وزرائے اعظم کے سربراہی اجلاس میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی سفارت کاری میں علاقائی اور کثیرالجہتی میکانزم کو اہمیت دی جاتی ہے اور ایران انرجی، جدید ٹکنالوجی ، ٹرانزیٹ اور مواصلات کے شعبے میں تعاون میں فروغ پر آمادہ ہے۔