Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران اور تاجکستان کے تعلقات انتہائی مثبت اور امید افزا؛ ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو انتہائی مثبت اور امید افزا قرار دیا۔

سحرنیوز/ایران: تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ عصمت‌اللہ نصرالدین اکو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گذشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ تاجکستان اور تاجک حکومت و عوام کی شاندار میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس دورے میں ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون کا ایک نیا باب کھلے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں جاری تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اور قریبی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ عصمت‌اللہ نصرالدین نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجک قیادت ایران کے ساتھ ہر ممکنہ شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگس