ایران کی قومی کشتی ٹیم زاگریب رینگنگ ٹورنامنٹ میں رنر اپ
Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
ایران کی قومی کشتی ٹیم چار سونے اور چار چاندی کے تمغوں کے ساتھ زاگریب رینگنگ ٹورنامنٹ میں رنر اپ بن گئی۔
سحرنیوز/ایران: ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے فری اسٹائل رینکنگ ی کے مقابلے کروشیا کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر زاگریب میں منعقد ہوئے۔ یہ ٹورنامنٹ دوہزار پچیس میں عالمی چیمپیئن شپ اور ایشیائی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایرانی قومی ٹیم کے انتخاب کے مراحل میں سے ایک ہے۔ پارس ٹوڈے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فری ای اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے زاگریب اوپن کپ کے بین الاقوامی فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں چار سونے کے تمغے اور چار چاندی کے تمغے جیت کر عالمی ریسلنگ فیڈریشن کی درجہ بندی کے پہلے مرحلے میں رنر اپ کا درجہ حاصل کرلیا۔