رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور میدان عمل میں عوام کی موجودگی کی بدولت دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: صدر مملکت
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں امریکیوں کو جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دشمن اس حقیقت سے غافل ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور میدان عمل میں ہمیشہ موجود رہنے والے عوام کی بدولت ان کا کوئي بھی سازشی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بائیس بہمن جشن انقلاب کی ریلی میں شریک لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کا دن تھا جب ہمارے اسلامی انقلاب نے ظالموں کو ایران سے نکال باہر کیا۔ صدر پزشکیان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں، آئیں مذاکرات کرتے ہیں جبکہ اسی وقت وہ ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کی تمام سازشوں پر دستخط کرتے ہیں اور یہ دعوی بھی کرتے ہیں کہ ہم مذاکرات کرنے والے لوگ ہیں۔
![](https://media.sahartv.ir/image/4c928070b0ea702kwg4_800C450.jpg)
صدر مملکت مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ ایران اور ایران کی مدبرانہ قیادت ہے جو ہر طرح کی غنڈہ گردی اور زور و زبردستی کا ڈٹ مقابلہ کر رہی ہے اور ہم ایران کے محبوب رہبر کی دانشمندانہ قیادت کی بدولت دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے اور ایران کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صدر پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم فلسطین کا دفاع کررہے ہیں تو اس لئے کررہے ہیں کہ کچھ لوگ دنیا کے دیگر خطوں سے آئے اور انہوں نے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے گھر کردیا۔ ہم مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے ہيں کہ علاقے میں امن قائم ہو تو بڑی طاقتیں ظلم اور ناانصافی کا ساتھ دینا چھوڑ دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ امریکا ہی ہے جو دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے