Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران: پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ

پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت صنعت و معدنیات و تجارت کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں، پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران نے انہتر اعشاریہ سات ارب ڈالر کی مالیت کے نو کروڑ پینتیس لاکھ ٹن سے زائد سامان کی تجارت کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مالیت کے لحاظ سے ایران نے پندرہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ انسٹھ ارب پینسٹھ کروڑ سڑسٹھ لاکھ سات ہزار نو سوپچانوے ڈالر کی تجارت کی ہے۔
ایران کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ ایران نے اس مدت میں اپنے پندرہ پڑوسی ملکوں کو انتیس ارب اٹہتر کروڑ، آٹھ لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا سات کروڑ 5ترپن لاکھ ٹن سے زائد سامان برآمد کیا ہے جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت میں انجام پانے والی برآمدات میں وزن کے لحاظ سے اٹھائیس فیصد اور مالیت کے لحاظ سے چوبیس فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ٹیگس