یمن کو ہتھیار بھیجنے کا دعوی مسترد، ایران کی وزارت خارجہ
Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بعض ذرائع ابلاغ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ ایران یمن کو ہتھیار بھیج رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بعض ذرائع ابلاغ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ ایران یمن کو ہتھیار بھیج رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے بنے ہتھیاروں کی کھیپ یمن پہنچنے کے دعووں کا کوئی ثبوت نہیں ہے، کہا کہ یہ پروپیگینڈہ امریکی عہدے داروں کے مغربی ایشیا کے دورے کے موقع پر پھیلایا جا رہا ہے جس کا مقصد محض فتنہ پروری ہے۔