Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹرپل ڈیجٹ اسپیڈ والے جہاز بنانے میں ایران کی کامیابی؛ ایڈمرل علیرضا تنگسیری

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے کہا ہے کہ آج ہم 35 سال سے کم عمر نوجوانوں کی محنت اور ذہانت سے ٹرپل ڈیجٹ اسپیڈ والے جہاز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور پابندیوں کے باوجود یہ کارنامہ دنیا میں بے مثال ہے۔

سحرنیوز/ایران: جمعرات کے روز، سمندر کے سپرد کیے جانے والے جہاز شہید دلواری اور 9 تیز رفتار میزائل بردار کشتیوں کے IRGC بحریہ میں انضمام کی تقریب کے موقع پر سپاہ نیوی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا تنگسیری نے کہا کہ ان جہازوں کو 35 سال سے کم عمر نوجوانوں نے ڈیزائن کیا ہے۔ انتہائی تیز رفتار ریڈار کی رینج میں نہ آنے والے جہاز حیدر 110 کی آپریشنل رینج 350 ناٹیکل میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاربن فائبر سے بنے اس جہاز کی لمبائی 14 میٹر، چوڑائی 4.3 میٹر اور اونچائی 2.8 میٹر ہے اور اس میں 2 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل نصب ہیں۔
تنگسیری نے بتایا کہ کاربن فائبر سے بنے طارق 3 کی لمبائی 13 میٹر، رفتار 90 ناٹ ہے اور اسے IRGC نیوی کی نالج بیسڈ کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بحری جہاز کی آپریشنل رینج 500 ناٹیکل میل ہے، جو تقریباً بندر عباس سے بوشہر کے فاصلے کے برابر ہے، اور اس پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل بھی نصب ہیں۔
تنگسیری نے بتایا کہ کاربن فائبر سے بنے ذولفقار ویسل کی رفتار 70 ناٹ، آپریشنل رینج 500 ناٹیکل میل، لمبائی 16 میٹر، چوڑائی 4 میٹر اور 2 میزائل نصب ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کوثر 22 میزائلوں سے لیس طارق میزائل لانچر بھی IRGC نیوی نے فائبر گلاس ہل سے بنایا ہے جو 12 میٹر لمبا اور 2.6 میٹر چوڑا ہے، اس کی رفتار 50 ناٹ ہے اور اس کی رینج 556 کلومیٹر ہے۔

ٹیگس