Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ ایک انتہائی ذمہ دارانہ اقدام اور ضروری فیصلہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ٹویٹ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دفاعی طاقت میں اضافہ ایک انتہائی ضروری اقدام ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام ایران کو مسلسل فوجی حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ مغربی ممالک تہران کی دفاعی طاقت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جو کہ انتہائی غیرمنطقی اور ذلیلانہ حرکت ہے۔ اسماعیل بقائی نے لکھا کہ یہ علاقہ ایک غاصب مخلوق سے آلودہ ہوچکا ہے جسے جارحیت اور لاقانونیت نشہ ہے۔ ایسی حالت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ ایک انتہائی ذمہ دارانہ اقدام اور ضروری فیصلہ ہے۔

ٹیگس