Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • صدر ایران کی اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت مسعود پزشکیان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس مہینے کو انسان اور دنیا کی خلقت کے بارے میں مزید غور و فکر کرنے، انسان ساز الہی فرامین پر عمل کرنے اور غریبوں پر زیادہ توجہ دینے کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مہینے کی برکت اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی اجتماعی کوششوں سے ہم اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے ذریعے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام سمیت فلسطینی عوام کے مصائب و آلام میں کمی لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں انجام دیں گے - اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان تمام نسلوں اور قومیتوں کے درمیان بھائی چارے، تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کو مضبوط کرتے ہوئے دنیا میں انصاف اور دیرپا امن کا قیام دیکھیں گے۔

ٹیگس