درخت لگانا ایک نیک عمل ہے: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے آج تین پودے لگائے اور درخت لگانے کو نیک عمل قرار دیا۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ درخت لگانا مستقبل کے لئے سرمایہ کاری ہے جو مختلف طریقوں سے منافع بخش ہے اور اس سے معاشی ترقی ہوتی ہے ، کہا کہ درخت لگانا مکمل طور پر منافع بخش اقدام ہے جس میں کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے درختوں اور کھیتوں کو آب و ہوا کی تازگی کا عنصر قرار دیا اور ماحولیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درختوں اور پودوں سے ہوا کو بہتر بنانے کے علاوہ ماحول اور انسانوں کی روح کو بھی تازگی ملتی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے جنگلات کی کٹائی اور زرعی اراضی کے استعمال میں تبدیلی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوائے تکنیکی اور ضروری معاملات کے درختوں کی کٹائی نقصان دہ اور خطرناک ہے اور جنگلات کی تباہی اور زرعی اراضی کے استعمال میں تبدیلی کو روکنا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ قومی شجر کاری مہم کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اسے جاری رکھا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جنگلات کی کٹائی اور زرعی زمین کے استعمال میں تبدیلی کا مقابلہ کرنا اور درخت لگانا ایک نیک عمل ہے۔