Mar ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو علاقے کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا: ایڈمرل شہرام ایرانی

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ دشمنوں کو علاقے کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ علاقے کے ممالک علاقے کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بھرپور توانائی رکھتے ہیں اور بحریہ کی دفاعی مشقوں کا مقصد علاقے میں امن و استحکام کا قیام ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں بدامنی سے عالمی اقتصاد پر بھی اثر پڑے گا ۔ شہرام ایرانی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کی طرف ہمارا ہاتھ بڑھا ہوا ہے اور ہم اپنے تجربات بھی انھیں منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ پہلے جیسا نہیں ہے اور علاقے کے ممالک اپنا تحفظ کرنے کی پوری توانائي رکھتے ہیں اور دشمنوں کو علاقے کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا اور قوموں کا احترام کرنا ہو گا۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ دشمنوں کو ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم الگ تھلگ نہیں ہو سکتے اور علاقے کی صورت حال کے پیش نظر ہمارا رویہ بھی بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔

ٹیگس