Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور بیلاروس کی دفاعی تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے جو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بیلاروس گئے ہوئے ہیں اپنے بیلاروسی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے اس موقع پر دفاعی اور صنعتی تعاون میں فروغ پر زور دیا اور ماضی میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرائے دفاع نے نئے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طریقہ کار پر بھی زور دیا۔ بریگیڈیئر عزیز نصیرزادہ نے فوجی صنعتوں میں ایران کی صلاحیتوں اور گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے ساتھ تعاون میں فروغ اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی ترسیل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔ بیلاروس کے دفاعی صنعت کے وزیر نے بھی تہران اور منسک کے درمیان تعلقات میں ترقی کو خوشائند قرار دیتے ہوئے مذکورہ شعبوں میں ایران کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کا خیرمقدم کیا۔

ٹیگس