Mar ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • تہران میں عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی

تہران میں عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی ایران کی امامت میں مصلی امام خمینی (رح) میں پڑھی جائے گی۔

سحرنیوز/ایران: سحرنیوز/ایران:  حجۃ الاسلام و المسلمین علی نوری نے بتایا کہ شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کے اعلان ہونے کے بعد، اگلے ہفتے، نماز عید الفطر صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی اور مصلی امام خمینی (رح) کے دروازے نمازیوں کے لیے صبح 4:00 بجے سے کھول دیئے جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ نماز عیدالفطر میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے بسوں کا خصوصی انتظام کیا جائے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات صبح 4 بجے سے شہر بھر کے مختلف مقامات سے نمازیوں کو فراہم کی جائیں گی۔

ٹیگس