Apr ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran

ایران نے اگلی نسل کے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جاس تین سو تیرہ جنگی ڈرون طیارے کی رونمائی کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوری ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور جدید فوجی ٹیکنالوجی کے حصول پر زور دیتا رہا ہے۔ اسی تناظر میں، ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج نے حالیہ برسوں میں ایرو اسپیس اور جنگی طیاروں کے متعدد منصوبے عملی طور پر مکمل کیے ہیں۔ ان میں سے ایک اہم منصوبہ قاہر جنگی طیارہ ہے، جو مقامی سطح پر تیار کردہ ایک جدید فائٹر جیٹ ہے۔ حال ہی میں، اس طیارے کے بغیر پائلٹ اور چھوٹے ورژن کو جاس تین سو تیرہ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے، جو ایران کے ڈرون بیڑے میں ایک نیا اور اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔
ایران نے بارہ سال قبل، گیارہ فروری دو ہزار تیرہ کو اس وقت کے صدر محمود احمدی نژاد کی موجودگی میں قاہر تین سو تیرہ جنگی طیارے کا ابتدائی ماڈل متعارف کرایا تھا۔ یہ طیارہ چوتھی نسل کے مقامی جنگی طیارے کے طور پر پیش کیا گیا، جو سنگل انجن اور کمپوزٹ باڈی کے ساتھ فضائی اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس