Apr ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی فضائیہ ایسی صلاحیتیں رکھتی ہے جن کا تصور دشمن نہیں کرسکتا؛ جنرل صباحی فرد

اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ اگر دشمن ایران پر حملہ کرتے ہیں تو انہیں خوف ناک سرپرائز ملے گا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے  خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوراٹر کے کمانڈر بریگیڈیئرعلی رضا صباحی فرد نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ایران پر حملہ کرے تو اسے خوف ناک سرپرائز ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں جن کا ہمارے بدخواہ دشمن تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جنرل صباحی فرد نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ پہلے سے کہیں زیادہ مستعد اور اعلیٰ سطح کی جنگی تیاریاں رکھتی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ کی جانب سے دشمن کی غلط فہمیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس