شنگھائي تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایران کی تجاویز
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائي تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں پیش کی جانے والی ہماری تجاویز کا جائزہ لیا جارہا
سحرنیوز/ایران: قانونی امور میں ایران کے نائـب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر عدلیہ حکام کے اجلاس میں ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای کی شرکت کو اہم قرار دیا۔ کاظم غریب آبادی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سطح کے بیسویں اجلاس میں ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجرموں کے تعاقب، دہشت گردی کے مقابلے میں ہم آہنگی اور مختلف شعبوں میں قانونی سفارتکاری کے فروغ میں ایران کی تجاویز کو قابل غور قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سطح کا شنگھائي تعاون تنظیم کا اکیسواں اجلاس دو ہزار چھبیس میں تہران میں منعقد ہو گا۔