Apr ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان

ایران کی حکومتی ترجمان نے کہا کہ بندر عباس واقعے پر کل (پیر کو) ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ حکومت نے شہید رجائی بندرگاہ واقعے پر کل بروز پیر 28 اپریل 2025 کو ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم انگیز واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس