May ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مغربی ایشیا بیس بال چیمپیئن شب کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ملک ایران کو ہرا دیا۔

سحرنیوز/ایران:ایران کی میزبانی میں ویسٹ ایشین بیس بال چیمپئن شپ کرچ شہر کے انقلاب اسپورٹس کمپلیکس کے بیس بال اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے۔ ایرانی ٹیم کا اپنے دوسرے میچ میں آج پاکستان مقابلہ ہوا جس میں وہ اپنے حریف سے صفر چودہ سے مغلوب ہو گئی۔

ویسٹ ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں کل سات ٹیمیں ہیں جس کے گروپ اے میں ہندوستان، فلسطین، سری لنکا اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں ایران، پاکستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ ایرانی قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سات چھے سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

قابل ذکر ہے؛ ایران کی میزبانی میں ویسٹ ایشین بیس بال چیمپئن شپ اکتیس مئی تک جاری رہے گی۔ چیمپیئن شب کا سیمی فائنل بیس مئی کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

ٹیگس