دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، بے خوف ہوکر اس کا اعلان کرتے ہیں: چیف جسٹس محسنی اژہ ای
عدالت عالیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے استقامت پر مبنی سفارتکاری اور شہدائے خدمت کے یادگار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے دن سے استقامتی محاذ کی حمایت کی ہے اور اس کے بعد بھی اس الہی محاذ کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھے گا۔
سحرنیوز/ایران:انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہم بے خوف ہوکر اور کھل کر اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین، حزب اللہ لبنان، یمن کے دلیر عوام اور استقامتی محاذ کے تمام اجزا اور ارکان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دشمن، اسی لیے ایران سے خار کھاتے ہیں کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کی بہت سی سازشیں اسلامی جمہوریہ ایران کے استقامت کے نتیجے میں ناکام ہوئی ہیں۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہم اس راستے سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای نے اس موقع پر استقامتی محاذ کے شہیدوں، جنرل قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، ابومہدی المہندس اور اسی طرح شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی یاد تازہ کی۔