ایران: علامہ طباطبائی ایوارڈ کی تقریب
May ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
منگل کی رات علامہ طباطبائی ایوارڈ کی تقریب میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملک کے بیس ممتاز سائنسدانوں اور دانشوروں کو ایران کے اس معتبر قومی ایوارڈ سے نوازا۔
سحرنیوز/ایران: علامہ طباطبائی ایوارڈ کی اس تقریب میں، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے علاوہایران کی نیشنل ایلیٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین، حسین افشین نیز دیگر اعلی رتبہ حکام اور ممتاز دانشوروں نے شرکت کی۔
علامہ طباطبائی ایوارڈ، ایران کا اعلی ترین علمی ایوارڈ ہے جو ممتاز سائنسی، تحقیقاتی، تعلیمی اور فکری خدمات پر دیا جاتا ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علامہ طباطبائی ایوارڈ کی قومی تقریب سے خطاب ميں کہا کہ آج کی دنیا میں سبھی مشکلات کی راہ حل موجود ہے لیکن اس راہ حل تک پہنچنے کے لئے صاحبان علم و دانش،سائنس وٹیکنالوجی کے ماہرین اور محقین کا تعاون ضروری ہے۔