May ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ  : ایٹمی مذاکرات،  پیشرفت کا امکان گزشتہ ادوار سے زیادہ ہے

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات پیچیدہ ہیں لیکن آج کی بحثوں کے پیش نظرمذاکرات میں پیشرفت کا امکان گزشتہ ادوار کے مقابلے میں بڑھ گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے روم میں   امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر بتایا کہ مذاکرات کی فضا زیادہ پیشہ ورانہ تھی اور فریق مقابل کے سامنے ایران کے موقف زیادہ واضح انداز میں پیش کئے گئے ۔   

انھوں نے نئی تجاویز کا اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے ساتھ جائزہ لئے جانے کی خبر دی۔  

انھوں نے بتایا کہ عمان نے رکاوٹیں دور کرنے کے لئے جو تجاویز پیش کی ہیں ان کا  دارالحکومتوں میں جائزہ لیا جائے گا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کا یہ دور اب تک کا سب سے زیادہ پشہ ورانہ مرحلہ تھا، اور اس میں ایک بار پھر صراحت  اور استحکام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اصول اور موقف پیش کئے گئے۔   

 انھوں نے کہا کہ فریق مقابل نے زیادہ دقیق اور واضح طور پر ایران کے موقف کو سمجھ لیا ہے۔

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ مذاکرات کے اس دور میں عمان کے وزیر خارجہ نے بھی رکاوٹیں دور کرنے اور پیشرفت کے لئے تجاویز پیش کیں۔

ٹیگس