Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حملوں میں ایٹمی سائنسدان محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی شہید ہو گئے

آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں ایٹمی سائنسدان محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے معروف ایٹمی سائنسدان اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی آج صبح تہران پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہو گئے۔ شہید محمد مہدی تہرانچی ایران کی اعلیٰ تعلیم کی بااثر شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور وہ فزکس کے ممتاز پروفیسر تھے ۔

ماضی میں بھی قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی متعدد جارحیتوں میں ایران کے کئی ممتاز ایٹمی سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی دانشوروں کو شہید کرکے دشمن اس خام خیالی میں ہے کہ وہ ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کو روک لیں گے ، جبکہ تاریخ نے ثابت  کیا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدام کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ  پہلے سے زیادہ دلگرمی سے ایران اسلامی نے  ہر شعبہ میں ترقی کی ہے اور کرتا رہے گا۔

اس بات میں شک نہیں ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن کا یہ دہشت گردانہ اقدام، ایرانی قوم کے سائنسدانوں کی ترقی اور کامیابیوں کو روک پانے میں ان کی ناتوانائی کی علامت ہے اور ملک میں ایسے سائنسداں ہیں جو خاموشی سے پورے عزم کے ساتھ وطن عزیز کو خودکفیل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ٹیگس