اسرائیل کا ایک اور ایف 35 ایران نے کیا تباہ
Jun ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
ورامین میں ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس نے غاصب صیہونی حکومت کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا
سحر نیوز/ ایران: ارنا کے مطابق ورامین کے کمشنر حسین عباسی نے بدھ کو بتایا ہے کہ شہر کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ایف 35 جنگی طیارہ مار گرایا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ فوجی اور سیکیورٹی دستے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور جلد ہی اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گي۔
حسین عباسی نے اسی کے ساتھ شہریوں سے کہا ہے کہ کوئی بھی مشکوک شئے نظرآنے پر فوری طور پر حکومتی مراکز کو اطلاع دیں۔