ایران کے فضائی دفاعی نظام نے صہیونی حکومت کا جدید ترین ڈرون طیارہ مار گرایا
Jun ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
ایران کے صوبہ مرکزی میں فضائی دفاعی نظام نے صہیونی حکومت کا جدید ترین ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے صوبہ مرکزی کے شہر اراک میں ملکی ڈیفنس سسٹم نے بروقت اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے صہیونی جدید ترین ڈرون طیارے کو حملے سے پہلے ہی سرنگون کردیا۔
شہری مقامات کو ہدف بنانے سے پہلے ہی مسلح افواج کے دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرون طیارے ہرمس کی نشاندہی کی جس کے بعد اس صیہونی ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
ہرمس ڈرون کا ملبہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔