Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صہیونیوں کی جارحیت میں 72 خواتین اور بچے شہید؛ حکومت ایران کی ترجمان

حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دہشت گردانہ صیہون جارحیت میں 72 خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے غاصب صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 72 خواتین اور بچوں کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ صیہونی جارحیت میں چار حاملہ خواتین بھی شہید ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں کرمانشاہ کے اسپتال پر براہ راست حملہ ہوا اور اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ملک کے سات اسپتالوں کو صیہونی حملوں میں نقصان پہنچا ہے۔ حکومت ایران کی ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح علاج معالجے کے 6 مراکز اور 11 ایمبولنسیں بھی صیہونی حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

ٹیگس