سعودی ہم منصب کے نام ایرانی وزیرخارجہ کا تحریری پیغام
Jul ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے فیصل بن فرحان کے نام ایرانی وزيرخارجہ کا یہ تحریری پیغام، ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کے ذریعے سعودی حکام کو پہنچایا گیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ تحریری پیغام سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کے حوالے کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی نیوز ایجنسی "واس" کے مطابق، اس پیغام میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور تمام شعبوں میں رابطوں کی تقویت پر زور دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایران کے سفیر نے وزیر خارجہ عراقچی کا پیغام حوالے کرنے کے وقت سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سے باہمی تعلقات اور دلچسپی کے مشترکہ امور کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔