Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا دورہ آذربائیجان، اکو سربراہی اجلاس میں شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایکو اجلاس میں شرکت کے لئے جمہوریہ آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان، آذربائيجان کے صدرالہام علی اف کی دعوت پر شہر خانکندی پہنچے ہيں جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے صدر مملکت اس اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی بعض ملکوں کے سربراہان مملکت سے ملاقات و گفتگو بھی کریں گے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدر ڈاکٹر پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں باہمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اکو کے سربراہی اجلاس میں آذربائيجان، پاکستان، ترکمنستان، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور قزاقستان کے سربراہان مملکت بھی شرکت کریں گے۔
صدر پزشکیان نے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے اس اجلاس میں موجودگی سے سیاسی اشتراک عمل کی تقویت کے ساتھ ہی علاقے کی صورت حال میں بہتری، قیام امن اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے کی زمین ہموار ہوگی کیونکہ علاقے کے ممالک کے درمیان ہماہنگي و یکجہتی جتنا زيادہ ہوگی، دشمن بدامنی پیدا کرنے میں اتنا ہی مایوس ہوگا۔ 

ٹیگس