اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترش نے جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور ایران سے مذاکرات کے آغاز پر زور دیا
Jul ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں کمی اور بات چیت کے آغاز کے لیے راہ ہموار کرنے پر زور دیا۔
سحر نیوز/ ایران: یو این سیکریٹری جنرل نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے استحکام اور تہران کے ساتھ مذآکرات شروع کرنے کے لئے حالات سازگار بنانے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور مشرق وسطی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے جنگ بندی کے استحکام اور مذاکرات کے لئے حالات سازگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔