Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران و اٹلی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اورعالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اطالوی ہم منصب انٹونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں صیہونی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس کی مذمت کی جائے۔

اس موقع پر اطالوی وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے سفارتی ذرائع اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت اور سیاسی حکمت عملی کے ذریعے ممکن ہے۔ 

 

ٹیگس