Aug ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایرانی سفیر: صدر کے دورہ پاکستان میں 11 مفاہمتی معاہدوں پر دستخط ہوں گے

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ صدر کے دورہ پاکستان میں تعاون کے 11 مفاہمتی معاہدوں پر دستخط کئے جائيں گے۔

سحرنیوز/ایران: رضا امیری مقدم نے تسنیم نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا کہ صدر ایران کا دورہ پاکستان، دنیا اور عالم اسلام سے متعلق اہم امور میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے اس گفتگو میں بتایا کہ تجارتی و معاشی شعبے میں گزشتہ دو برسوں سے ایران و پاکستان کے درمیان 500 سے 550 ملین ڈالر تک کی تجارت کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آج کل ایران کو ضروری اشیاء برآمد کرنے والا پانچواں ملک ہے اور ایران و پاکستان کے درمیان 3 ارب  100 ملین ڈالر تک کی تجارت کا تخمینا لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 11 مفاہتمی نوٹس اور ایک مشترکہ بیان پر دستخط ہوں گے۔ اسی طرح طے پایا  ہے کہ ہم جلد ہی دونوں ملکوں کے درمیان فری ٹریڈ کا آغاز کریں۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن کے سلسلے میں پاکستان و ایران کے چار نئے شہروں کے درمیان پرواز کا آغاز ہوگا جن میں سب سے اہم اسلام آباد و تہران کے درمیان پرواز ہے جس کا اس سفر کے دوران افتتاح ہوگا۔

ٹیگس