اسلام آباد، ایران و پاکستان کے وزرائے دفاع اور نقل و حمل ملاقات+ویڈیو
ایران کے صدر کے ہمراہ وفد کی خصوصی ملاقاتوں کے تحت، ہفتے کے روز ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ اور وزیر نقل و حمل اور شہری آبادکاری نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر دفاع نے اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف سے ملاقات اور گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے اور عالمی حالات پر بات چیت کی۔
ایران کی وزیر نقل و حمل فرزانہ صادق نے بھی اسلام آباد میں پاکستان کے وزرائے مواصلات، تجارت اور ریلویز سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر مواصلات نے صدر ایران کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی دلیرانہ استقامت اور بڑی کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کے وزیر مواصلات نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو معیاری قرار دیا اور زور دیکر کہا کہ گزشتہ دنوں کے واقعات نے واضح کر دیا کہ کون ہمارا دوست ہے اور کون ہمارا دشمن۔