ایرانی وزیر تجارت کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات،
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت: اسلامی دنیا کو اسرائیل کے خلاف ایران کی فتح پر فخر ہے
Aug ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
ایران کے صدر کے ہمراہ وفد کی خصوصی ملاقاتوں کے تحت، ہفتے کے روز ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ اور وزیر نقل و حمل اور شہری آبادکاری نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: صدر ایران کے کامیاب دورہ اسلام آباد اور مشترکہ تجارت کے لیے نئے راستے ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی وفاقی وزیر برائے تجارت نے کہا کہ عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایرانی قوم کی فتح پر فخر ہے۔
کمال خان نے کہا کہ ایران امت اسلامیہ کے سر کا تاج ہے اور اسرائیل کے خلاف حالیہ جنگ میں اس کی فتح پورے عالم اسلام کے لیے فخر اور تمام مسلمانوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔