رومانیہ میں ایرانی پہلوانوں کا جوہر، بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن
اسلامی جمہوریہ ایران نے رومانہ میں گریکو رومن کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں تین سونے ، تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
سحرنیوز/ایران: گریکو رومن کشتی کے بین الاقوامی مقابلے 8 اور 9 اگست کو رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقد ہوئے۔
ان مقابلوں میں ایران کی قومی گریکو رومن ریسلنگ ٹیم نے تین سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
گریکو رومن کشتی کے ان مقابلوں میں سجاد عباس پور نے 60 کلووزن کے مقابلے میں، امیر عبدی نے 77 کلو وزن کے مقابلے میں اور امیر رضا اکبر نے 97 کلو کے مقابلے میں سونے کے تمغے، اورامیر رضا دہ بزرگی نے 67 کلو وزن کے مقابلے میں، ابو الفضل مہدی نے 82 کلو کے مقابلے میں اورامیر رضا مرادیان نے 97 کلو وزن کے مقابلے میں چاندی کے تمغے حاصل کئے اور ابو الفضل عسکری نے 77 کلووزن کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
گریکو رومن کشتی کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی ٹیم مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہی۔