Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ کے موضوع پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 25 اگست کو جدہ میں؛ ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے "غزہ" کے موضوع پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ کہ غزہ میں صیہونی جرائم کے نتیجے میں المناک انسانی صورتحال کے پیش نظر، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا گیا جس پر تنظیم کے رکن ممالک نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس 25 اگست کو جدہ شہر میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اسلامی ممالک نے ان ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کی ہے۔

ٹیگس