سیستان اور بلوچستان میں 6 دہشت گرد مارے گئے
Aug ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
قدس فورس نے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے، سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے دو محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
سحرنیوز/ایران: سیستان بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں قدس فورس نے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے 6 تربیت یافتہ دہشت گرد مارے گئے جو خودکش اور تخریب کاری کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اس کے علاوہ اس آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 25 کلو گرام بارودی مواد اور بم برآمد کر لیے گئے ہیں۔